گلبرگہ، 5 ؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )رکن اسمبلی گلبرگہ وسابق وزیرکرناٹک الحاج قمر الاسلام نے ایوان شاہی گیسٹ ہاؤز گلبرگہ میں اتوار کو ایک پرہجوم صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرناٹک نے شہر گلبرگہ میں تیزی بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور بڑی موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں سہولت پیدا کرنے کے لئے ایک طویل اور وسیع و عریض سیکنڈ رنگ روڈ کی تعمیرکاتیقن دیا ہے ۔ نیشنل ہائی وے NH150 تا NH 50اس سینڈ رنگ روڈ کی طوالت 40.30کیلومیٹر ہوگی ۔ یہ نئی رنگ روڈ ایک بائی پاس سڑک کی طرح بھی استعمال ہوسکے گی۔ وزارت حمل و نقل نے س پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے اپنی بھر پور رضامندی کا اظہارر کیا ہے جو شہریان گلبرگہ کے لئے اک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس وسیع و عریض چار لین والی رنگ روڈ کی تعمیرشہریان گلبرگ اور ضلع گلبرگہ کے عوام کا دیرینہ خواب تھا جو اب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے۔ اس سڑک کا ڈرائینگمسٹر محمد اصغر چلبل سابق صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپپمینٹ اتھارٹی نے اپنے دور اقتدار میں تیار کیا تھا۔ الحاج قمر الاسلام نے کہا کہ مذکورہ بالا سیکنڈ رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے حکومت کو705ایکڑ اراضی تحویل میں لینی ہوگی جس کی قیمت 1100کروڑ روپئے ہوگی ۔ چار لین والی اس سڑک پر اوور برج تعمیر کئے جائیں گے اور نقل و حرکت کے لئے درکار تمام سہولیات فرہم ک جائیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ شہر گلبرگہ سے چار نیشنل ہائی ویز ملتے ہیں، جبکہ مذکورہ بالا سڑک ان ہائی ویز کو جوڑنے کے لئے ایک بائی پاس روڈ کی طرح بھی استعمال کی جاسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ سیکنڈ رنگ روڈ کی تعمیر کے ضمن میں رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹ ملیکارجن کھرگے نے بھی مرکزی وزیر نتن گڈ کری کو بھی مکتوب روانہ کیا تھا ۔ نتن گڈکری ے بھی بنگلور آمد کے موقع پر اس پروجیکٹ کی تکمیل سے بھرپور اتفاق کیا تھا ۔ الحاج قمر الاسلام نے کہا کہ وہ سیکنڈ رنگ روڈ کی تعمیر کے ضمن میں ریاستی وزیر مہادیا اپا اور چیف منسٹر سدرامیا کے بھی ممنون و مشکور ہیں کہ انھوں نے اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔ الحاج قمر الاسلام نے بتایا کہ مذکورہ بالا سڑک سیڑم روڈ اور الند روڈ کو جوڑنے میں بھی مدد دے گی ۔ انھوں نے کہا کہ گلبرگہ میں سیکنڈ رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے انھوں نے بذات خود اور اس وقت کے صدر نشین گلبرگہ ڈیولوپمینٹ اتھارٹی مسٹر محمد اصغر چلبل کے ساتھ رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے سے ملاقات کرکے انھیں مذکورہ بالا سڑک کی اہمیت اور اسے جد تعمیر کروانے کی ضرور ت سے واقف کروایا تھا ۔ پھر اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے ساتھ بھی ایک اجلاس منعقدہواتھا ۔ سڑک سے متعلق تفصیلاتبتاتے وئے انھوں نے کہا کہ سیکنڈ رنگ روڈ افضل پور تا الند8کیلومیٹر ، الند روڈ تا ہمناآباد روڈ 14کیلومیٹر ، سیڑم روڈ تا شاہ آباد روڈ 6کیلومیٹر اور شاہ آبد روڈ تا گلبرگہ روڈ 7کیلومیٹرپرمشتمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ تین دنوں قبل ٹرانسپورٹ کے وزیر سے ان کی بات چیت ہوچکی ہے اور اس گفتگو میں مسٹر اصغر چلبل بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس طرح ی خواب اب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے ۔ اس پروجکٹ پر 1500کروڑ روپئے خرچ ہوں گے ۔ سیکنڈ رنگ رود کی تعمیر سے تعلق پروجیکٹ رپورٹ گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے تیار کی جائیگی۔ الحاج قمر الاسلام ن کہا کہ چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا نے گلبرگہ میں پولیس کمشنرئیٹ کے قیام کی بھی بھرپور تائید کی ہے ۔ اس ضمن میں وہ چیف منسٹر کے اور رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹرملیکارجن کھرگے کے مشکور ہیں کہ جن کی دلچسپی کے سبب ریاستی کابینہ میں منظورہ اس پروجیکٹ پر عمل آوری کے لئے ریاستی بجٹ میں بھی فنڈس منظور کروائے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ شہر گلبرگہ کی سیکوریٹی اور حفاظتی انتظامات کے پیش نظر الیکٹرانک و وائیرلیس سروے لینس سسٹم Surveillance System بھی ایک منفرد پروجیکٹ ہوگا ۔اس پروجیکٹ پر عمل آوری کے لئے ریاستی بجٹ مں فنڈس کی منظوری لی جائیگی ۔